20.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

پی ایس ایل 4: کراچی شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا، ہیلتھ ایکشن پلان بھی تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان میں پی ایس ایل کے آٹھوں میچز کی کراچی منتقلی کے بعد کراچی کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے، کراچی پی ایس ایل فور کی میزبانی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد شارع فیصل اور اسٹیڈیم کے اطراف جمع ہو رہی ہے، شایقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو بھرپور طریقے سے خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں۔

[bs-quote quote=”نیشنل اسٹیڈیم میں 8 بستروں پر مشتمل عارضی اسپتال بھی قائم کیا جا رہا ہے۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

- Advertisement -

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ شہر کی سجاوٹ دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے۔ دوسری طرف شہری پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیوں کی تصاویر کے ساتھ تصویریں بنانے میں بھی مصروف نظر آئے۔

ادھر پاکستان سپر لیگ میچز کے لیے محکمہ صحت سندھ نے بھی ایکشن پلان تیار کر لیا ہے، ڈاکٹر عارف نیاز اور ڈاکٹر ظفر مہدی کو فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا ہے۔

آغا خان، لیاقت نیشنل، جناح، سول، عباسی شہید، بے نظیر ٹراما سینٹر کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی، نیشنل اسٹیڈیم میں 8 بستروں پر مشتمل عارضی اسپتال بھی قائم کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایمبولینس سروسز بھی ہائی الرٹ ہوں گی، ایدھی، چھیپا، امن فاؤنڈیشن اور اسپتالوں کی 60 ایمبولینسز کا قافلہ بھی ٹیموں کے ساتھ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی پولیس کرکٹ میچوں کی میزبانی کے لیے تیار ہے: ڈاکٹر امیر شیخ

80 ڈاکٹرز اور نیم طبی عملے کے افراد تعینات ہوں گے، ہوٹلوں میں میڈیکل ٹیمیں بھی تعینات ہوں گی، جناح، سول، عباسی شہید اور بے نظیر ٹراما سینٹر میں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کراچی پولیس بھی میچز کے سلسلے میں سیکورٹی پلان بنا چکی ہے، اے آئی جی امیر شیخ نے کہا کہ کراچی پولیس کرکٹ میچوں کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں