تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

پلاؤ کھانے، ٹھنڈی بوتلیں پینے کے بعد ڈاکوؤں نے فوڈ سینٹر کو لوٹ لیا (سنسنی خیز فوٹیجز)

کراچی: شہر قائد میں ڈاکوؤں نے پلاؤ کھانے اور ٹھنڈی بوتلیں پینے کے بعد ایک فوڈ سینٹر کو لوٹ لیا، چھوٹے سے فوڈ سینٹر پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز میں واردات کے ہر لمحے کی تیاری محفوظ ہو گئی، لیکن بدقسمتی سے وقت سے قبل کوئی ان کا نوٹس نہ لے سکا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادر آباد میں واقع نیو یونائیٹڈ فوڈ سینٹر پر آج دن دہاڑے لوٹ مار کی واردات ہوئی، شلوار قمیض میں ملبوس 4 ڈاکوؤں نے نیو ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع فوڈ سینٹر سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد کی رقم لوٹی، اور فرار ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چاروں ڈاکو دو موٹر سائیکلز پر فوڈ سینٹر پہنچے تھے، واردات کے دوران ایک ملزم مستقل طور پر باہر موجود رہا، جب کہ تین ڈاکوؤں نے اندر واردات کی۔

مختلف فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سب سے پہلے ایک ڈاکو اندر آیا اور بیٹھ گیا، کچھ ہی دیر بعد اس کے دیگر دو ساتھی بھی آئے اور ہاتھ ملا کر بیٹھ گئے، انھوں نے کرونا وائرس پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے لازمی قرار دیے گئے فیس ماسک پہن رکھے تھے۔

واردات سے قبل ایک ملزم نے گرما گرم پلاؤ کا آرڈر دیا، اور باقی دو نے کولڈ ڈرنک منگوائی، مختلف زاویوں سے محفوظ فوٹیجز کے مطابق دو ڈاکو میز پر بیٹھنے کے دوران سیل فون بھی استعمال کرتے رہے، ایک ڈاکو نے فون پر کسی سے بات بھی کی، واردات کے لیے اٹھنے سے کچھ ہی دیر قبل ایک ڈاکو نے پی کیپ جیب سے نکال سر پر جمائی، یہ ڈاکو مشکوک طور پر مسلسل آگے پیچھے دیکھتا بھی رہا۔

واردات کے لیے اٹھنے سے قبل سب سے پہلے آئے ہوئے ڈاکو نے بیگ سے پستول نکال کر سب میں بانٹے، سامنے بیٹھے ساتھی کو اس نے میز کے نیچے سے پستول تھمائی، فوٹیجز میں یہ مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

ایک ڈاکو کاؤنٹر میں گھسا اور پوری طرح کیش کاؤنٹر کی صفائی کر دی، اس نے پہلے نیچے والا دراز کھلوایا، اور پھر اوپر والی دراز بھی کھول کر رقم بیگ میں منتقل کی۔

اس دوران باہر سے ایک گاہک اندر آیا، لیکن اندر کی صورت حال دیکھ کر واپس باہر نکلتے ہوئے ایک ڈاکو سے الجھ بھی پڑا، لیکن گھبرائے ہوئے ڈاکوؤں نے زیادہ رد عمل نہیں دکھایا، اور اسے جانے دیا۔ فوڈ سینٹر کا گلہ صاف کرنے کے بعد ڈاکو بہ آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Comments

- Advertisement -