کراچی : کچرا کنڈی سے لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے میں اہم انکشاف ہوا تاہم تلاش ایپ اور دیگر طریقوں سے بھی لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں کچرا کنڈی سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس نے بتایا کہ ملنے والی لاش مبینہ طور پر اسکول طالبہ کی ہے اور مقتولہ نےاسکول کایونیفارم پہناہوا تھا۔
جس کے بعد پولیس اسکول پہنچ گئی، جہاں پرنسپل نے کہا کہ لڑکی جویونیفارم پہنی ہوئی اس پر موجود مونو گرام 2سال پراناہے، دو سال پہلے ہم نے اپنے سکول کا مونوگرام تبدیل کر دیاتھا۔
پرنسپل نے بتایا کہ کوئی والدین کسی لڑکی کی گمشدگی کے حوالے سے ہمارے پاس نہیں آئے، اسکول بند ہیں اور خالی اسٹاف اسکول میں آرہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں تاہم تلاش ایپ اور دیگر طریقوں سے بھی شناخت نہیں ہو سکی۔