ملتان: گھر والوں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گھر چھوڑنے والا 14 سالہ لڑکا ملتان پہنچ گیا، بچے کو ایک این جی او نے حفاظتی تحویل میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کا رہائشی ایک 14 سالہ لڑکا ملتان میں ملا جسے این جی او چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اپنی حفاظتی تحویل میں کرلیا۔
بچے کا نام فیصل اور والد کا نام ریاض ہے جو گھر والوں کی ڈانٹ سے بھاگ کر ملتان آگیا تھا، بچے کے مطابق اس کا گھر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کالی ٹینکی اللہ والاہوٹل کے نزدیک ہے۔
این جی او چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے ترجمان کے مطابق 14 سالہ فیصل ولد ریاض کو گلگشت سے ریسکیو کیا گیا، بچے کے اہل خانہ ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں، بچہ ان کے حوالے کردیا جائےگا ۔