جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

رضویہ عمارت زمین بوس ہونے کاواقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد20 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں زمیں بوس ہونے والی رہائشی عمارت سے مزید تین لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 20 تک پہنچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے  رضویہ سوسائٹی میں واقع گلبہار نمبر 2 پھول والی گلی میں جمعرات کے روز منہدم ہونے والی عمارت سے لاشیں نکلنے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران تین لاشیں نکالیں گئیں جن کی شناخت 55 سالہ عامر نایاب اور 24 سالہ طارق علی کے ناموں سے ہوئی جبکہ ایک کی تفصیل سامنے نہیں آسکی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ایک اور عمارت مخدوش قرار، کئی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی منتقل کیا گیا جہاں ایم ایل او کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کردیا گیا، عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 20 تک پہنچ گئی جبکہ ابھی بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

قبل ازیں متاثرین نے ناظم آباد نمبر ایک پر احتجاج کیا اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بلڈرز مافیا کے خلاف سخت کارروائی کر کے متاثرین کو معاوضہ ادا کرے۔

مظاہرین کا مؤقف تھا کہ عمارت کی غیرقانونی تعمیر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی سرپرستی میں ہوئی، اس معاملے کی غیرجانب دارانہ تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عمارت گرنے سے جو لوگ مرے، ان کا ذمہ دار کون ہے؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

احتجاج کرنے والے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عمارت کا ملبہ ہٹانے کے عمل کو تیز کیا جائے کیونکہ شبہ ہے کہ اب بھی ملبے تلے افراد موجود ہیں۔ پولیس حکام نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے انہیں منتشر کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں