تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی ضمنی الیکشن، این اے 240 کا سیکیورٹی پلان مکمل

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 پر کل ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 سے ایم کیو ایم کے ایم این اے اقبال محمد علی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر پر کل ضمنی الیکشن ہوگا جس کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق کل این اے 240 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، حلقے میں 5 لاکھ 29 ہزار 855 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن کے لیے 133 عمارتوں میں 309 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

ترجمان نے سیکیورٹی پلان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولنگ کے دوران پورے حلقے میں 1500 سے زائد پولیس اہلکار الیکشن سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جب کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پولیس کے خصوصی دستے بھی ترتیب دیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ضمنی الیکشن کیلئے رینجرز بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 240 کورنگی ٹو پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے کے تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار دے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 240 کے تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار

مجموعی طور پر 309 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 203 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار، جب کہ 106 پولنگ حساس قرار دیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -