منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کراچی ضمنی انتخاب؛ کس کے کاغذات منظور اور مسترد ہوئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات کی جانچ پڑتال کا ‏عمل مکمل ہوگیا۔

مجموعی طور پر 55 امیدواروں کی اسکروٹنی کی گئی جس میں سے 52 امیدواروں کے کاعذات ‏درست اور 3 کے مسترد ہوئے۔

تحریک انصاف کے امجد آفریدی، حنید لاکھانی، اشرف قریشی اور ملک شہزاد اعوان سمیت 13 ‏امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے البتہ تحریک انصاف کے مسرور سیال کے کاغذات مسترد ‏قرار دئیے گئے۔

مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل سمیت تین امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے۔ ایم کیو ایم ‏پاکستان کے حافظ مرسلین اور سلمان مجاہد سمیت سات امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے۔

- Advertisement -

پیپلز پارٹی کے قادر خان مندو خیل سمیت دو امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے ‏وحید شاہ کے کاغذات مسترد ہوئے۔

پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کنال سمیت تین امیدواروں کے کاغذات درست تسلیم کیا گیا۔ ‏مجلس وحدت مسلمین کے مبشر حسن کے کاغذات بھی منظور کرلئے گئے۔

تحریک لبیک کے چاروں امیدوار مفتی عابد مبارک، محمد اسمعیل رضوی، محمد ساجد اور مفتی ‏نذیر کمالوی کے کاغذات منظور ہوئے۔ اسی طرح دس ازاد امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے ‏اور ایک آزاد امیدوار زنیرا رحمان کے کاغذات مسترد ہوئے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 249 کی نشست فیصل واوڈا کے استعفی سے خالی ہوئی ‏تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں