کراچی: ڈیفنس موڑ پر تیز رفتار کار نے 3 بہنوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاںبحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس موڑ نادرا میگا سینٹر کے قریب سڑک پر ٹریفک حادثہ پپش آیا ہے، ایک تیز رفتار کار نے 3 بہنوں پر گاڑی چڑھادی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئی، جاں بحق خاتون کی شناخت اقرا، زخمیوں کی نورین، امبرین کے نام سے ہوئی، تینوں بہنیں ہیں۔
ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ واقعہ سڑک عبور کرتے ہوئے پیش آیا۔