جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

کراچی : خیابان اتحاد میں نوجوان پر تشدد کا مقدمہ درج ، ملزم سلمان فاروقی نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : خیابان اتحاد میں موٹر سائیکل سوار نوجوان پر تشدد کا مقدمہ مرکزی ملزم سلمان فاروقی کیخلاف درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے خیابان اتحاد میں موٹر سائیکل سوار نوجوان پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ تھانہ گزری میں مقدمہ عینی شاہد محمد سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا اور مقدمے میں مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو نامزد کیا گیا ہے۔

مدعی نے بتایا کہ موبائل کمپنی میں سیلز منیجرہوں،اتحاد کمرشل پرریکوری کیلئے گیا تھا، ایک موٹر سائیکل سوار کا معمولی ایکسیڈنٹ ہواجس کیساتھ خواتین تھیں، کار سوار سلمان فاروقی نامی شخص نے موٹر سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

مدعی مقدمے میں کہنا تھا کہ ملزم نے گارڈ کیساتھ ملکر اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل سوار کو گاڑی میں محصور کیا، ملزم نے موٹر سائیکل سوار کو زدو کوب کیا ،گالم گلوچ اور دھمکیاں دیں۔

مزید پڑھیں : ڈیفنس میں بہن کے سامنے شہری پر تشدد، سلمان فاروقی کی گرفتاری کے لیے چھاپے

مقدمے میں کہا گیا کہ موٹرسائیکل سوارکیساتھ خواتین نےمنت سماجت بھی کی، گاڑی کے مالک نے خواتین کو دھکے دیئے، مجھ سمیت باقی لوگوں نے معاملہ دیکھا اور سوشل میڈیا پر ویڈیو اپلوڈ کی۔

مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکیاں، تشدد ، ہجوم میں بےعزت کرنے کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں