کراچی : ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ڈیفنس 26 اسٹریٹ میں فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ سعید کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ پرائیویٹ کمپنی کے ایڈمن آفیسر دانیال کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
مقدمہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی دفعہ کے تحت کلفٹن تھانے میں درج ہوا، مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ کمپنی کے پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ سعید کے ساتھ توحید کمرشل آیا تھا۔
مقدمے میں کہنا تھا کہ نجی بینک سے چیک کے ذریعے 5 لاکھ 8 ہزار روپے کیش نکلوائے رقم لے کر پیدل ہی سعید کے لیے سگریٹ لینے پان کے کیبن پر گئے کہ اچانک پینٹ شرٹ میں ملبوس تین افراد ایک موٹرسائیکل پر آئے دو افراد پستول ہاتھ میں تھامے آئے اور مجھ سے رقم والا بیگ چھینا۔
مدعی مقدمے نے کہا سیکیورٹی گارڈ سعید نے مزاحمت کرتے ہوئے اپنا پستول نکالا ،سعید نے پیسوں والا بیگ پکڑ لیا اس پر ملزم نے فائرنگ کردی ، جس سے سعید زخمی ہوگیا۔
ایف آئی آر میں کہنا تھا کہ بھگڈر مچنے پر ملزمان بیگ چھوڑ کر بھاگے تاہم شدید زخمی سعید کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا لیکن محمد سعید اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگیا، میرا دعوی سعید کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے کا ہے،۔