کراچی: سہراب گوٹھ قبرستان سے خاتون کی ٹکڑوں میں لاش ملنے کامقدمہ درج کرلیا گیا تاہم مقتولہ کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ قبرستان سے خاتون کی لاش ملنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ سرکارکی مدعیت میں سہراب گوٹھ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت تاحال نہ ہوسک تاہم پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : کراچی : قبرستان سے لڑکی کی بوری بند ٹکڑوں میں لاش برآمد
گذشتہ روز کراچی میں خاتون کے انتہائی سفاکانہ قتل کا واقعہ سامنے آیا تھا ، جس میں نامعلوم درندوں نے لاش کے آٹھ ٹکڑے کرکے بوری میں بند کی اور قبرستان میں پھینک دی تھی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے اور خاتون کے پاس شناخت کی کوئی چیز نہ مل سکی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعی کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔