کراچی : نرسری کے قریب کاروباری شخصیت پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی تاہم زخمی فراز خان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نرسری کے قریب کاروباری شخصیت پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے، حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ہے۔
جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فراز خان پر قریب سے فائرنگ کی گئی ، ایک حملہ آورنےموٹرسائیکل سےاترکرڈرائیونگ سائڈسےفرازخان کو نشانہ بنایا جبکہ حملہ آورکا دوسرا ساتھی موٹر سائیکل گاڑی کےسامنے سے گھما کر واپس لایا۔
فائرنگ کے بعد موٹرسائیکل سوار دونوں حملہ آور با آسانی فرار ہو گئے، ٹیپو سلطان پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کردیں تاہم فائرنگ سے زخمی فراز خان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
شہری پر فائرنگ کے واقعے کامقدمہ تھانہ ٹیپوسلطان تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمہ زخمی شہری کی مدعیت میں اقدام قتل ودیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقدمے میں 3 ملزمان کرم اللہ ، مظہر اور منصور شاہ کو نامزد کیا گیا اور بتایا گیاملزمان کرم اللہ ، مظہر ،منصورشاہ نے 9کروڑ 87 لاکھ وصول کیے تھے، یہ رقم روڈ ویچنگ ،گارڈن کی صفائی کےٹھیکوں کی مدمیں دی تھی۔
مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ رقم کی واپسی کے تقاضے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ، مجھے اسلام آباد بلایا اور رقم دینے کے بجائے بھول جانے کا کہنا، شک ہے کہ مجھ پرحملہ ان تینوں نے جان سے مارنے کی نیت سےکرایا۔