ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی چیمبر آف کامرس نے بجٹ کو مناسب قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی چیمبر آف کامرس نے وفاقی بجٹ کو مناسب بجٹ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ طول اختیار کرنے سے جلد ہی ایک اور بجٹ پیش ہوسکتا ہے بجٹ جتنا مشکل سمجھا جارہا تھا اتنا مشکل نہیں ہے۔

کراچی چیمبر میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بزنس مین گروپ کے چئیرمین زبیرموتی والا نے کہا کہ تجارتی خسارہ بلند ترین سطح پر ہے جب تک عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 70سے 75ڈالر کی سطح پر نہیں آئیں گی اس وقت تک ملک میں غیریقینی صورتحال برقرار رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سولر سسٹم پر ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش مان لینے پر حکومت کے شکر گزار ہیں۔کراچی چیمبر کے صدر محمد ادریس نے کہا کہ مقامی گاڑیوں کے تحفظ دینے کے لئے درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھایا گیا لیکن الیکٹرک کار کے مستقبل کو بچانے کے لیے اسے تحفظ دینے کی ضرورت ہے، بجٹ میں چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس نظام متعارف کرانا اچھا اقدام ہے ایف بی آر کے ٹیکس وصولی بڑھائی ہے، 350 اشیا پر کسٹم ڈیوٹی کم ہوگی، لگژری گاڑیوں پر 100فیصد ٹیکس بڑھا دیا ہے۔

https://urdu.arynews.tv/budget-2022-23-full-details%db%94%db%94%db%94%db%94%db%94%db%94%db%94%db%94%db%94%db%94%db%94%db%94%db%94%db%94%db%94/

محمد ادریس نے کہا کہ تعلیم اور آئی ٹی کے شعبے کے لیے فنڈز بڑاھنے کی ضرورت ہےانہوں نے کہا کہ بجلی کے بل میں 100 روپے لگ رہے ہیں، پراپرٹی کے پر 5 فیصد رینٹ ایک فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے بجٹ میں بینکوں کے منافع پر 40 سے 45فیصد سپر ٹیکس اچھا فیصلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ اسی لیے زیادہ سخت نظر نہیں آرہا ہے کیونکہ قبل از بجٹ ہی بجلی، گیس، پیٹرول، ڈیزل شرح سود بڑھادی گئی ہے اور ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ کردیا گیا تھا۔ انہوں تنازعات کےتصفیوں کے لئے اے ڈی آر سی میں 2 ٹیکس دھندہ نمائندوں کی شمولیت مستحسن اقدام ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں