اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی چیمبر کا ایس او پیز نفاذ کے لیے فوج کی تعیناتی کا خیر مقدم، بازاروں کے اوقات بڑھانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی چیمر کے عہدیداران نے ایس او پیز کے نفاذ کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے بازاروں کے اوقات رات 12 بجے تک بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی چیمبر کے عہدیدار شارق وہرہ نے ایس او پیز نفاذ کے لیے سول انتظامیہ کے ساتھ فوجی جوانوں کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ایس اوپیز نفاذ کے لیے فوج  تعیناتی کے فیصلےکا خیرمقدم کرتےہیں‘۔ اس خیر مقدم کے ساتھ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ’کراچی میں مارکیٹوں کے کاروباری اوقات دن 12سے رات 12 تک کیے جائیں‘۔

شارق وہرہ نے کہا کہ ’کراچی کا مزاج مختلف ہے کیونکہ صبح 6 بجے نہ کوئی دکان کھولتا ہے اور نہ ہی خریدار بازار آتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ صبح وقت کو کم کر کے بازار دوپہر میں کھولنے اور رات کو دیر تک لین دین کی اجازت دی جائے‘۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں پاک فوج نے ذمہ داری سنبھال لی

اُن کا کہنا تھا کہ ’اب چونکہ فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، فوج کی نگرانی سے کرونا ایس اوپیز پر یقینی طورپرعمل درآمد ممکن بنایا جاسکےگا‘۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ ’ایس او پیز کو عوام سنجیدگی سے نہیں لے رہے، اب حکومت فوج کے ذریعے عوام سے ایس او پیز پر عمل درآمد کروائے گی‘۔

وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں فوج نے سول انتظامیہ کے ساتھ کام شروع کردیا، فوجی جوانوں نے مختلف شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کا دورہ کر کے شہریوں کو ماسک لگانے کی تاکید کی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں