اشتہار

کراچی میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے کمسن بچہ دم توڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے نجی اسپتال میں غلط ادویات اور ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے کمسن بچہ دم توڑ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے نجی اسپتال میں 15 ماہ کے ذوہان کو معمولی طبیعت خرابی پر لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے بچہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔

والد فرحان نے ڈاکٹرز کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دے دی تاہم کمسن بچے کے والد کا کہنا ہے کہ دو روز گزرنے کے بعد بھی مقدمہ درج نہیں کیا جارہا۔

- Advertisement -

والد فرحان کے مطابق نجی اسپتال میں بچوں کے امراض کا کوئی ڈاکٹر موجود نہ تھا دوسرے ڈاکٹرز نے دوائیاں منگوائیں اور ذوہان کو متعدد ڈرپس اور انجکشن لگائے جس کے بعد بیٹے کے ہونٹ نیلے پڑ گئے ہنستا کھیلتا بچہ بس الٹیوں کی وجہ سے نڈھال تھا کئی انجکشن لگنے کے بعد تیز تیز سانس لینے لگا اور اچانک دم توڑ گیا۔

بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر غزالہ اور سمرین کی وجہ سے میرا بچہ انتقال کرگیا۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق والد فرحان کی جانب سے پولیس کو میڈیسن سلپس اور دیگر ویڈیوز فراہم کی گئی ہے تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا ہے۔

واقعے سے ایک روز پہلے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے گھر میں کھیل رہے ہیں۔

دوسری جانب ایس ایچ او گلشن اقبال کا کہنا ہے کہ معاملہ ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھیجا ہے ان کی جانب سے چھان بین کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں