جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

کراچی: عمارت کی لفٹ میں پھنس کر والدین کا اکلوتا بیٹا جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 19 کی ایک رہائشی عمارت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس نے والدین کے اکلوتے بیٹے کی جان لے لی۔

ریسکیو حکام نے تصدیق کی کہ رہائشی عمارت کی چلتی لفٹ میں 8 سالہ بچہ پھنس کر جاں بحق ہوگیا، بچے کا سر لفٹ میں آنے سے بُری طرح زخمی ہوا تھا۔

حکام کے مطابق لفٹ کو کاٹ کر بچے کو باحفاظت نکالنے کی کوشش کی گئی، بچے کو سر نکال کر شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

- Advertisement -

بچے کی شناخت کریم کے نام سے ہوئی۔

عینی شاہد نے بتایا کہ گراؤنڈ فلور سے لفٹ میں سوار ہوا اچانک 2 بچے لفٹ میں داخل ہوئے، ایک بچہ اندر آگیا لیکن دوسرا لفٹ کے دروازے میں پھنس گیا جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔

دو روز قبل کورنگی صنعتی ایریا نجی کمپنی کے اندر لفٹ سے گرنے کت ملازم جاں بحق ہوگیا تھا۔

متوفی کی شناخت 35 سالہ شعیب کے نام سے ہوئی تھی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں