اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سوک سینٹر واقعہ، فائرنگ کرنے والا افسر زخمی حالت میں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ روز سوک سینٹر میں فائرنگ سے سرکاری افسران کی موت کے واقعے میں ملوث زخمی افسر کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سوک سینٹر میں فائرنگ سے سرکاری افسران کی موت کے واقعے میں پولیس نے زخمی افسر کو گرفتار کر کے ان کا بیان ریکارڈ کر لیا۔

ابتدائی بیان کے مطابق زخمی افسر حفیظ نے ساتھیوں پر گولیاں چلائی تھیں، حفیظ نے کہا کہ وہ دونوں افسران سے کام مانگ رہے تھے لیکن وہ کام نہیں دیتے تھے، کل اپنا پستول لے کر دفتر پہنچا۔

زخمی افسر حفیظ نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ میں تنگ آ کر خود کشی بھی کرنا چاہتا تھا، دفتر پہنچنے پر ہمارے درمیان پہلے بات چیت ہوئی، لیکن اس دوران تلخ کلامی ہو گئی، میں ںے ڈرانے کے لیے پستول نکالا تو دونوں افسران آگے بڑھے اور پھر گولی چل گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی افسر حفیظ نے دونوں افسران کو گولی مارنے کے بعد خود کو بھی گولی ماری جس سے وہ زخمی ہو گیا، ملزم ابھی زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے، ڈسچارج ہونے پر مزید تحقیقات ہوں گی۔

کراچی، سوک سینٹر میں فائرنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں واقع کے ڈی اے سوک سینٹر کے لینڈ ڈپارٹمنٹ میں فائرنگ سے دو افسران وسیم عثمانی اور وسیم رضا جاں بحق ہوئے تھے، فائرنگ کرنے والا افسر سپرنٹنڈنٹ حفیظ بھی شدید زخمی ہو گیا تھا جس کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق زخمی حفیظ الحسن 15 سال سے زائد عرصے سے برانچ میں تعینات تھا اور ڈائریکٹر میٹروول سائٹ برانچ میں کے ڈی اے تھا، حفیظ الحسن نے مبینہ طور پر اپنا تبادلہ رکوانے کے لیے فائرنگ کی تھی، ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے رضا قائم خانی نے حال ہی میں چارج سنبھالا تھا، انھوں نے چارج سنبھالتے ہی طویل مدت سے تعینات افسران کے تبادلے کیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں