منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی میں عمارت زمین بوس کا واقعہ، میئرکراچی سندھ حکومت پر برہم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: میئرکراچی وسیم اختر نے عمارت گرنے کے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے گلبہار میں عمارت گرنے کا واقعہ بہت بڑا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مئیر کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ سے عمارت گرنے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایس بی سی اے اور دیگر ادارے کہاں ہیں؟ غیرقانونی تعمیرات کے لیے اجازت دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت ہوگیا بہت پیسے کمالیے اب ایس بی سی اے کے خلاف ایکشن لیا جائے، ضرورت پڑی تو متاثرین کے لیے متبادل رہائش کا انتظام کریں گے، جو لوگ ملبے میں پھنسے یا لاپتہ ہیں ان کی فہرست بنا رہے ہیں۔

کراچی میں 3 منزلہ رہائشی عمارت منہدم، 14 افراد جاں بحق، 35 زخمی

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمارت گرنے کے واقعے میں اب تک 13افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، کریکٹر مدد سے ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش کا کام کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ شہر قائد کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں رہائشی عمارت گرنے سے 14 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد مکین تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں ریسکیو ٹیموں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں