جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

شیر شاہ پل پر ٹریلر سے کنٹینر موٹر سائیکل سوار پر گرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شیر شاہ پل پر ٹریلر سے گرنے والے کنٹینر کے نیچے دب کر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک اور شخص کی جان لے لی، شیرشاہ فلائی اوور پر کنٹینر موٹرسائیکل سوار پر گرگیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا حادثے کے نتیجے میں شہری موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹریلر سمیت فرار ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

کنٹینر گرنے سے موٹرسائیکل کے بھی پرزے بکھر گئے تاہم شہری کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گذشتہ روز شہر قائد میں ایک ہی دن میں دو علیحدہ حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گئے تھے۔

تیز رفتار ڈمپر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا حادثے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں