کراچی سائٹ سپرہائی وے پر سبزی منڈی پولیس نے نجی سوسائٹی میں گھر کے اندر جعلی شراب بنانے والے کارخانے کو سیل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے سائٹ سپر ہائی وے پر نجی سوسائٹی کے گھر میں چھاپہ مارا ہے، پولیس کے مطابق گھر کے اندر جعلی شراب بنانے کا کارخانہ پکڑا گیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارخانے سے غیر ملکی شراب کی بوتلیں اور مکس شراب کا ذخیرہ پکڑا گیا، گھر میں قائم کارخانے سے شراب سے بھری دو بالٹیاں بھی ملیں جبکہ کارروائی میں دیسی شراب کی پندرہ اور غیر ملکی شراب کی بارہ بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان شراب کو مکس کرکے جعلی طریقے سے تیار کرتے تھے، 0 تیار کردہ شراب کو سیل لگا کر مہنگے داموں فروخت کیا جاتا تھا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ درجنوں کی تعداد میں خالی بوتلیں، لیبل اور سیلیں بھی برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے گھر کو سیل کرکے برآمد سامان قبضے میں لے لیا ہے۔