کراچی کے علاقے لیاری میں بغدادی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث کمسن بچے اور اس کے بڑے بھائی کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ گرفتار ملزم نذیر خان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا جو اپنے 8 سالہ بھائی عمران خان سے واردات کرواتا تھا۔
عارف عزیز نے بتایا کہ گرفتار دونوں ملزمان سہراب گوٹھ کے رہائشی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کے ذریعہ موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا گینگ گرفتار
ملزمان نے 10 جنوری 2025 کو شارع فیصل پر واردات کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔ ایئرپورٹ کے قریب پیٹرول پمپ پر شہری ٹائر میں ہوا بھروا رہا تھا اس دوران عمران خان نے گاڑی سے فون اور پرس چوری کیا۔
فوٹیج میں بچے کو چوری کے بعد بائیک پر ملزم کے ساتھ بیٹھ کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ پرس میں شہری کے 40 ہزار روپے کیش اور دستاویزات تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
11 جنوری 2025 کو اے آر وائی نیوز نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کیا تھی۔
فوٹیج میں بچے کو مہارت سے گاڑی کا دروازہ کھولتے دیکھا گیا جبکہ کمسن چور کا موٹرسائیکل سوار ساتھی بھی قریب کھڑا تھا۔