کراچی میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں مزید بڑھ گئیں، ڈیفنس خیابان سحر میں موٹرسائیکل سوار ملزمان 30 سیکنڈ میں گاڑی چوری کرکے فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کارلفٹنگ کی وارداتیں رک نہ سکی، کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں شہری اپنی قیمتی گاڑی سے محروم ہوگیا، شہری اپنی گاڑی اسلام آباد سے خرید کر کراچی لایا تھا۔
کار چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی، فوٹیج میں دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان گھر کے باہر پارکنگ میں پہنچے، ایک ملزم نے اتر کر سیکنڈوں میں دروازہ کھولا اور گاڑی اسٹارٹ کر کے چلتا بنا۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو واضح دیکھا جاسکتا ہے، لیکن پولیس کئی روز بعد بھی ملزمان کا سراغ نا لگا سکی۔
دوسری جانب گوٹھ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پیڑول پمپ پر کیشئر سے اسلحے کے زور پر رقم چھین لی، یہ واردات دو روز قبل ہوئی تھی۔
اس کے عالاوہ کراچی کے علاقے سعید آباد مختار گھمن چوک پر بینک سے رقم لیکر نکلنے والا شہری لٹ گیا، مویشیوں کا تاجر بینک سے تین لاکھ روپے لے کر نکلا تھا۔