تازہ ترین

کراچی میں اندھی گولیاں موت بانٹنے لگیں، چشم کشا رپورٹ منظر عام پر

کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر اندھی گولیوں کے نتیجے میں شہری اپنے جانوں سے ہاتھ دھونے لگے ہیں۔

پولیس کی جانب سے سال دوہزار تئیس کے ڈیرھ ماہ کے اعدادوشمار جاری کئے گئے جس میں بتایا گیا کہ ڈیڑھ ماہ کے دوران نامعلوم گولیاں لگنے کے واقعات میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ بیس افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کلفٹن کے ریسٹورنٹ میں دو سالہ بچہ گولی لگنے سے دم توڑ گیا،واقعہ تین روز قبل پیش آیا، گولی کہاں سے آئی؟ کس نے چلائی؟ تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ علی حسن نامی بچے کےسر کےعقبی حصے میں گولی لگی،واقعہ رات سوا نو بجےکھانے کےوقت پیش آیا،پولیس کو واقعے کی اطلاع رات دو بجکر15 منٹ پردی گئی،گولی لگنےکےبعد دوالدین پہلے کلفٹن اس کےبعد اسٹیڈیم روڈ کےاسپتال گئے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل گیم ایک عمر بچی کے مبینہ اغواء کا سبب بن گیا

پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلےمہینے میں اندھی گولی سےسترہ افراد زخمی ہوئے،شادی بیاہ میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے۔

قیوم آباد پل کے قریب اندھی گولی لگنے سے چھ سالہ بچہ جاں بحق ہوا،ڈاکس کے علاقے میں اندھی گولی لگنے سے 13 سالہ بچہ زخمی ہوا جبکہ اولڈ حاجی کیمپ کے قریب اندھی گولی نے چھ سالہ بچے کو زخمی کیا۔

Comments

- Advertisement -