منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کے تابڑ توڑ چھاپے، متعدد ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے اویس شاہ کی بازیابی اور معروف قوال شہید امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں حالیہ ہونے والے دو ہائی پروفائل کیس کے ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے قانون نا فذ کرنے والوں کے تابڑ توڑ چھاپے جاری ہیں.

سی ٹی ڈی ٹیم نے خفیہ اطلاع پرسرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

ملزم سے امجد صابری قتل سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب اسکاوٴٹس کالونی ابوالحسن اصفہانی روڈ میں رینجرز نے آپریشن کے دوران چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے.

اس کے علاوہ رینجرز نے کورنگی، مبینہ ٹاؤن، قائد آباد اورلانڈھی کے علاقوں میں ٹارگٹڈ آُپریشن کے دوران کالعدم جماعت کے دہشت گردوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کےمطابق گرفتار ملزمان میں ایک سیاسی جماعت کابھتہ خوربھی شامل ہے، ادھرسپر ہائی وے جنجال گوٹھ پر مبینہ مقابلے میں گینگ وار کارندے کالو کرنٹ کا بھانجا شبیر بلوچ عرف ڈاہری ماراگیا۔ ملزم کےتین ساتھی موقع سے فرارہوگئے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں