ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

کراچی : کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، گھر سے 15 کروڑ مالیت کا اسمگل شدہ سامان پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 کروڑ مالیت کا اسمگل سامان پکڑا لیا، برآمدشدہ سامان میں سگریٹ،بیوٹی کریم ، شیمپو، لیڈیز بیگ اور دیگراشیا شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس نے کراچی کےعلاقہ پی ای سی ایچ ایس میں واقع مکان پر چھاپہ مار کر پندرہ کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔

کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ برآمد کئے گئے سامان میں سگریٹ، بیوٹی کریم، شیمپو، خواتین کے بیگ اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

کارروائی کے دوران تین ملزمان کو حراست میں لیا گیا جبکہ تین ملزم فراہوگئے تاہم مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں