اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سمندری طوفان کا خدشہ، کمشنر کراچی نے بڑا حکم نامہ جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سمندری طوفان کے خدشے کے باعث کمشنر کراچی نے شہر سے بل بورڈز، سائن بورڈز سمیت اشتہاری مواد کو ہٹانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان بائپر جوائے جو اس وقت  کراچی سے 770 کلومیٹر دور ہے تاہم تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اس طوفان میں کی شدت وقت گزرنے کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔

سمندری طوفان کے پیش نظر کمشنر کراچی اقبال میمن کی جانب سے شہر سے بل بورڈز، سائن بورڈز سمیت اشتہاری مواد کو ہٹانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کمزور درختوں کو بھی گزر گاہوں سے ہٹانے کا کہا گیا ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری حکم نامے پر عملدرآمد کے سلسلے میں کے ایم سی، کنٹونمنٹ بورڈز، میونسپل کمشنرز کو خط بھی لکھ دیے گئے ہیں تاکہ حادثات سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کیے جاسکیں۔ فیصلے پر عمل درآمد کے لیے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شہر میں ہونی والی طوفانی بارشوں اور آندھی کے باعث کئی بل بورڈز اور سائن بورڈز گر چکے ہیں جس کی وجہ سے کئی راہگیر، بائیکرز بھی زخمی ہوئے جب کہ شہر میں لگے سائن بورڈز اور اونچی جگہوں پر لگے اشتہاری اور بل بورڈز اکثر خستہ حالت میں ہے جس کی وجہ سے طوفان یا شدید بارش کے دوران ان کے گرنے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں