اشتہار

سمندری طوفان، کراچی میں کیا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سمندری طوفان بائپر جوائے جو تیزی سے پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے اس کے نتیجے میں کراچی میں موسلا دھار بارشوں اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان بائپر جوائے جو اس وقت کراچی سے 770 کلومیٹر دور ہے تاہم تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں موسلا دھار بارشوں اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

سمندری طوفان کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر پیشگی اقدامات کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

- Advertisement -

سی اے اے کے شعبہ ایئر سائیڈ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے اور ساتھ ہی ہلکے وزن کے ہوائی جہازوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آلات کو بھی حساس مقامات سے ہٹانے اور جہازوں سے پرندوں کو دور رکھنے کیلیے اضافی برڈ شوٹرز تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی رن ویزکے اطراف ہر قسم کے گڑھوں کو بھرنے کا کام فوری مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں