اشتہار

کراچی: موبائل فون نہ دینے پر ڈاکوؤں نے لڑکی کو گولی مار دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے تیموریہ میں موبائل فون نہ دینے پر ڈاکوؤں نے لڑکی کو گولی ماردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے تیموریہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 16 سالہ گھریلو ملازمہ مصباح زخمی ہوگئی جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ لڑکی نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اسے دو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔

- Advertisement -

واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے لگے تو شہریوں نے ایک مبینہ ڈکیت کو پکڑ لیا، فائرنگ کی آواز سن کر پولیس پہنچی تو فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت مارا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایک ڈکیت کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ تیسرا ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب زخمی لڑکی کے چچا کا کہنا ہے کہ مصباح گھروں پر کام کرتی ہے، بچی نے موبائل فون نہیں دیا تو ڈاکوؤں نے گولی مار دی، مصباح کو دو گولیاں لگی ہیں وہ اسپتال میں بیہوش ہے۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں