پیر, فروری 24, 2025
اشتہار

کراچی : ماڑی پور میں نالے سے خاتون، بچی اور بچے کی لاشیں ملنے کا واقعہ، اہم انکشاف سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نالے سے خاتون، بچی اور بچے کی لاشیں ملنے کے واقعے پر اہم انکشاف سامنے آیا تاہم ایس ایس پی کیماڑی کی سربراہی میں 7رکنی تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور شیر محمد کے قریب نالے سے خاتون، بچی اور بچےکی لاشیں ملنے کے واقعے پر پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم بیان آگیا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ نے انکشاف کیا کہ 6 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تاہم بچی کی والدہ کے سیمپل بھی حاصل کر لیے گئے تھے۔

ڈاکٹر سمیعہ کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی کیماڑی کی سربراہی میں 7رکنی تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی ہے، 7رکنی ٹیم کی جانب سےرپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔

یاد رہے کراچی کے علاقے ماڑی پور میں نالے سے خاتون اور دو بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون، بچہ اور بچی دو روز سے لاپتہ تھے، اہلخانہ کی جانب سے گمشدگی کی درخواست بھی جمع کروائی گئی تھی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں