کراچی : الیکٹرک کے عملے کی جانب سے سڑک کی کھدائی کے دوران لاش برآمد ہوئی ، کھدائی کے مقام سے کچھ فاصلے پر کھلا مین ہول بھی موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے نیوٹاؤن میں سڑک کی کھدائی کے دوران لاش ملی، پولیس کا کہنا ہے کے الیکٹرک کے عملے کی جانب سے کھدائی کی جارہی تھی کہ عملے کو پانچ سے چھے فٹ کھدائی کے بعد لاش نظر آئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ کھدائی کے مقام سے کچھ فاصلے پر کھلا مین ہول بھی موجود ہے۔