پیر, اکتوبر 28, 2024
اشتہار

کراچی : تیز رفتار ڈمپر نے شہری کو کچل ڈالا ، ڈرائیور گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نارتھ کراچی پاور ہاوس چورنگی میں ڈمپر نے شہری کو کچل ڈالا، متوفی کھنڈو گوٹھ نارتھ ناظم آباد کا رہائشی تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پابندی کے باوجود دن میں تیزرفتار ڈمپرموت بانٹنے لگے۔

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی پاور ہاوس چورنگی میں ڈمپر نے شہری کو کچل دیا، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ ڈمپر ڈرائیو کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور جاں بحق نوجوان کی شناخت سفیان کے نام سے ہوئی۔

حکام نے کہا کہ متوفی کھنڈو گوٹھ نارتھ ناظم آباد کا رہائشی تھا اور سفیان گودھرا میں واقع آئی شئیر نامی کمپنی کا ملازم تھا ، جو خداکی بستی میں واقع بھائی کے گھر سے واپس آرہا تھا۔

مزید پڑھیں : ڈمپر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، باپ دو بچوں سمیت زخمی

حادثہ ممکنہ طور پر اوورٹیک کی کوشش کے دوران پیش آیا، ڈمپر میں کرش لوڈ تھا اور جام چاکرو سرجانی سے شہر کی جانب آرہا تھا تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایک دوسرے واقعے میں کراچی میں مائی کلاچی کے علاقے سلطان آباد کے قریب گاڑی کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی عمریں پچیس اور اٹھائیس سال ہیں، جن کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی تاہم لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں