پیر, جون 24, 2024
اشتہار

شہر قائد کے تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے، تاجر الائنس کا ہنگامی اجلاس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تاجرالائنس ایسوسی ایشن کا شہر قائد میں بڑہتی ہوئی اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتوں پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

دوران اجلاس حیدری مارکیٹ کراچی میں ہونے والی نقب زنی کی واردات اور بڑہتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایاز میمن موتی والا کا کہنا تھا کہ کراچی میں تاجر بے یارو مددگار ہیں، کاروبار کر نا ناممکن ہو گیا ہے، پہلے ہی مہنگائی نے مارکیٹ میں سناٹے ڈالے ہوئے ہیں اوپر سے آئے روز ہونے والی وارداتوں نے تاجروں کو مزید پریشان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی اسٹریٹ کرائم ہوتے رہے اور شہر قائد میں جرائم پیشہ افرادکا راج رہا، عید کی چھٹیوں کے دوران حیدری مارکیٹ میں سونے کی دکان میں نقب زنی کی واردار ت امن و امان قائم کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، اس شہر میں نہ تو کوئی پید ل چلنے والا شخص محفوظ ہے اور نہ ہی دکان کھول کر کاروبار کرنے والا، تاجر امن و امان کی بھیک مانگ رہے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ شہر کے امن کو ماضی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، روز انہ کی بنیادوں پر ہونے والے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی بلکہ معاملہ سیاست کی نظر ہوجاتا ہے، ایک عرصے سے جاری اس شہر میں اختیارات کی جنگ میں عوام اور کاروباری افراد کا نقصان ہو رہا ہے۔

عالمی حصص بازاروں میں مندی کا رجحان، خام تیل کی قیمتوں میں کمی

ایاز میمن موتی والا کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ، سندھ پولیس اور دیگر تمام ادارے عوام کو سیکورٹی دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ، پولیس سیاست دانوں کو سیکورٹی دینے میں لگی ہوئی جبکہ ایک عام آدمی اور تاجر برادری جو کہ شہر کی ترقی میں ایک اہم کردار اداکرتے ہیں وہ بے یار ومدگار ہیں ، ان کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں