پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کراچی میں 15 جنوری سے …….. چیف میٹرولوجسٹ کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہوگیا تاہم چیف میٹرولوجسٹ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے 15جنوری سے رات کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، گزشتہ رات درجہ حرارت10.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہر میں آج وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور آئندہ 24 گھنٹے کے دوران خشک موسم کے ساتھ خنک رات کومحسوس کی جائے گی۔

- Advertisement -

گزشتہ رات درجہ حرارت10.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈشہر میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے اور شمال مشرق سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے بتایا کہ سرد موسم کی لہر17جنوری تک برقرار رہے گی، اس دوران شہر میں تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے، 15جنوری سے رات کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک جا سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 17 جنوری سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا، مغربی ہواؤں کے زیر اثر سردی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں برف باری نے سردی مزید بڑھا دی ہے ، استور میں پارہ منفی گیارہ،اسکردو میں منفی نو، کالام منفی سات، ہنزہ میں منفی چھ ڈگری تک گرگیا۔

بلوچستان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جبکہ لاہورمیں ہلکی بارش سے دھند میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا تاہم دھند اور موسم کی خرابی کے باعث ملک بھر میں ریلوے آپریشن متاثر ہے، جس کے باعث ٹرینیں تیرہ تیرہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں