اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

کراچی فیکٹری آتشزدگی: غیرقانونی کام کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر ‏گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نےغیرقانونی کام کیاان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے جناح اسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہران ٹاؤن فیکٹری میں آگ ‏لگنے کا واقعہ افسوسناک ہے ریسکیوآپریشن میں2ریسکیواہلکارزخمی ہوئےہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق16افرادلاشیں اسپتال لائیں گئیں ہیں واقعے میں جاں بحق12افرادکی شناخت ہوگئی ہے ‏‏12افراد کادم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جن لوگوں نےغیرقانونی کام کیاان کیخلاف کارروائی ہوگی آگ بجھانےکےآلات جولوگ نہیں ‏لگاتےان کوبھی دیکھناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 10بجکر9منٹ پرکال آئی11منٹ پرفائربریگیڈ پہنچ گئی خارجی گیٹ کےمعاملے پرتحقیقات ‏جاری ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں