کراچی: دو روز قبل کراچی کے علاقے نیپئر میں 1 لاکھ 80 ہزار روپے کی ڈکیتی کی اطلاع جھوٹی نکلی۔
تفصیلات کے مطابق 25 جنوری کو نیپئر کے علاقے میں ایک لاکھ 80 ہزار کی ڈکیتی کا ڈراما رچانے والے ملزمان کا ڈراپ سین ہو گیا، پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی عارف عزیز کے مطابق ملزمان کی شناخت شاہد اور حسنین کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی تھی کہ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر 1 لاکھ 80 ہزار اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔
نیپئر پولیس نے جب تحقیقات کی تو ڈکیتی کی اطلاع دینے والے ملزمان کے بیان میں تضاد تھا، شک کی بنیاد پر دونوں کالرز کو تھانے منتقل کیا گیا، آخرکار دونوں کالرز نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا۔
ایف آئی اے افسر اور ساتھیوں پر اغوا، 18 کروڑ کیش، 300 تولہ سونا چھیننے کے الزامات ثابت
ملزمان نے تسلیم کیا ہے کہ انھوں نے جھوٹی کال کی تھی، ملزمان سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔