جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کراچی: بچے پر جنونی بن کر تشدد کرنے والے باپ کو پولیس نے تلاش کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اپنے 8 سالہ بیٹے پر جنونی بن کر تشدد کرنے والے باپ کو پولیس نے تلاش کر کے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پاکستان بازار میں باپ نے آٹھ سالہ معصوم بیٹے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا، پولیس نے واقعے کے بعد چھپنے والے جلاد باپ کو گرفتار کر لیا۔

ملزم اسماعیل کو ایس پی اورنگی کی ٹیم نے اورنگی ہی میں گرفتار کیا، جو گرفتاری کے خوف سے ایک جگہ چھپا ہوا تھا۔

- Advertisement -

ایس ایس پی ویسٹ عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ خصوصی ٹیم نے ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔

بچے پر تشدد کا افسوس ناک واقعہ اتوار کو صبح نو بجے کے قریب پیش آیا تھا، اسماعیل کی اہلیہ جمیلہ نے واقعے کی موبائل ویڈیو بنا لی، بعد ازاں پاکستان بازار پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروا دی۔

باپ جنونی بن گیا، بچے پر وحشیانہ تشدد (ویڈیو کمزور دل افراد نہ دیکھیں)

اسماعیل ولد ابراہیم کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، غازی آباد سیکٹر کی کچی آبادی کے رہائشی اسماعیل نے صبح کے وقت شور مچا کر نیند میں مخل ہونے پر اپنے آٹھ سالہ بیٹے اسد پر وحشیانہ تشدد کیا تھا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اسماعیل ان پر بھی تشدد کرتا ہے اور بیٹے اسد سمیت تینوں بچوں کو 11 سال سے روز تشدد کا نشانہ بناتا آ رہا ہے، جمیلہ کے مطابق شوہر نشے کا عادی اور ذہنی طور پر ڈسٹرب ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں