ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر باپ قتل، بیٹا زخمی؛ ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب دکان میں ڈاکووں نے ڈکیتی مزاحمت پر باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری جان سے گیا، کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی پر گیس فلنگ کی دکان میں ڈاکو واردات کے لیے داخل ہوئے اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے ظفر کو قتل اور اس کے بیٹے وہاب کو زخمی کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی شہری وہاب نے ڈاکوؤں کا پستول چھین کر ڈاکوؤں پر فائرنگ کی، زخمی وہاب کی فائرنگ سے دونوں ملزمان زخمی حالت میں فرار ہوگئے.

- Advertisement -

زخمی ملزمان علاج کے لیے جناح اسپتال پہنچے جہاں زخمی شہری وہاب نے ملزمان کو شناخت کیا تو پولیس نے ملزمان کو اسپتال سے گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت قدیر اور احتشام کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی عبدالوہاب نے پولیس کو بتایا کہ ایل پی جی کاکام کرتےہیں، تین مرتبہ دکان پر ڈکیتی ہوچکی ہے، کل تین ملزمان دکان پر آئے توانہیں پہچان لیا۔

ڈاکونے والدکوگولیاں ماریں تو میں نے ملزم سےپستول چھین کردونوں کوگولیاں مار کر زخمی کردیا،مجھے ڈاکوں کی فائرنگ سے دوگولیاں لگیں، فائرنگ کرنے والے ملزمان بنگالی پاڑےکےرہائشی ہیں.

زخمی بیٹا نے کہا کہ میرے سامنے والد کو قتل کردیا،ہمیں انصاف دیاجائے

مقتول کے کزن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرےکزن کوملزمان نےلوٹ مارکےدوران قتل کیا، زخمی ڈاکو بھی جناح اسپتال آئےہیں،نشاندہی پرایک ڈاکوگرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ڈاکو بھی جناح اسپتال میں ہی زیرعلاج ہے، پولیس گرفتارکرے.

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں