جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

کراچی، ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی کارروائی، 7 رکنی گروہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے پنجاب میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 7 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 7 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا، گروہ عوام سے جیتو پاکستان اور موبائل کیش ایپ کے نام پر فراڈ کرتا تھا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سیل کا کہنا تھا کہ گروہ لوگوں کو انعام نکلنے کا لالچ دے کر پیسے مانگ کر لوٹتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان سے ہزاروں جعلی سمیں، متعدد موبائل فونز اور دیگر آلات برآمد کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی،خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

واضح رہے کہ چند روز قبل ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خاتون کو بلیک میل، ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے لڑکی کو ریسٹورنٹ ملنے کے لیے بلایا جہاں ٹیم پہلے سے ہی موجود تھی۔ملزم لڑکی کو نہ ملنے پر غیر اخلاقی ویڈیو شیئر کرنے کی دھمکی دے رہا تھا۔

اس سے قبل رواں سال 25 اپریل کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کرنے والے امتیاز حسین نامی ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے خاتون کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں