کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران تین افراد ہلاک ہوگئے پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
اورنگی ٹاون داتا نگر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہواپولیس کے مطابق مقتول جرائم پیشہ تھا ، سپر ہائی وے افغان بستی کے قریب جھگڑے کے د وران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص لقمہ اجل بنا ۔
، کلفٹن دو دریا کے قریب سمندر سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی جسے ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گولیمار کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزم عرفان عرف طوفان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمدبرآمد کرلیا۔
ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے،کورنگی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈکیتیوں اور مختلف وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔