جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی میں مرغیوں کے تاجر کا پراسرار قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر مرغیوں کے تاجر کو قتل کردیا گیا، ملزمان رقم چھینے بغیر فرار ہوئے، پولیس کے مطابق قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول مرغیوں کا بیوپاری تھا، رقم وصول کرنے علاقے میں آیا تھا، مقتول کی شناخت 38سالہ اللہ یار کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے کیونکہ مقتول اللہ یار کے ساتھ اس کا سیکیورٹی گارڈ بھی موجود تھا، تاہم سیکیورٹی گارڈ اور اس کا اسلحہ بھی محفوظ ہے۔

- Advertisement -

چار نامعلوم مسلح افراد نے اللہ یار کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ملزمان موقع سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مقتول سے گاڑی میں موجود نقد رقم بھی نہیں چھینی، واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں : فائرنگ کے بعد زخمی تاجر خود گاڑی چلاتا ہوا سڑک پر آگیا

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ اکتوبر کو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں آٹو پارٹس کے شعبے سے وابستہ تاجر آصف کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ مقتول اپنی جان بچانے کیلئے شدید زخمی حالت میں خود گاڑی چلا کر سڑک پر پہنچا اور مدد کیلیے لوگوں کو پکارتا رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں