جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

کراچی : مزدوری کیلئے نکلنے والے محنت کش کو سر پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مزدوری کے لیے نکلنے والے محنت کش کو نامعلوم افراد نے سر پر گولی مار کر قتل کر دیا، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔

تصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول نوجوان کو نامعلوم مسلح ملزمان نے 2 گولیاں مار کر قتل کیا ، فائرنگ کاواقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقتول کو ایک گولی سرپرلگی۔

ایس ایس پی کورنگی توحیدرحمان نے کہا کہ مقتول زمان ٹاؤن میں فیکٹری میں مزدوری کرتاتھا، مقتول کی جیب سے 1300 روپے اور موبائل فون ملاہے۔

جائےوقوعہ سے9ایم ایم کاایک خول ملا،مقتول سانگھڑکارہائشی تھا تاہم لاش کو قبضے میں لیکر قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب سنگرچورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں بھی ایک شخص جاں بحق ہوا، پولیس کا کہنا ہے مقتول سے کوئی چھینا جھپٹی نہیں ہوئی ابتدائی طورپر واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ ظاہر ہوتا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول عبدالرزاق لاڑکانہ کا رہائشی ہے مقتول کو کان کے نیچے گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے موقع سے 9 ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے تاہم واقعہ سے متعلق مذید تحقیقات کی جارہی ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں