منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

کراچی میں فائرنگ،2افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:شہر قائد کے علاقےگلشن اقبال اور کے ایم سی ورک شاپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق گذشہ ہفتے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج جاں بحق ہوگیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے شخص کا نام جاوید رضا ہے اور فائرنگ کے وقت وہ مجلس میں شرکت کے لیے جارہاتھا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں مقتول جاوید رضا کا بہنوئی بھی زخمی ہوا تھا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

خیال رہے اسی روز نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے امام بارگاہ کے ٹرسٹی منصور زیدی کو فائرنگ کرکےجاں بحق کردیا تھا،اس واقع میں منصور زیدی کا بیٹا بھی زخمی ہوا تھا۔

پولیس حکام کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں واقعات میں ملنے والے گولیوں کے خول کی فرانزک کے بعد تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ دونوں فائرنگ کے واقعات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک ہی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد کراچی کےعلاقے پاک کالونی اور اولڈسٹی ایریا میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں