بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

کراچی : رواں سال کے صرف 26 دنوں میں چار افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں اندھی گولیاں لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا اور صرف 26 دنوں میں چار افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس ہوائی فائرنگ کے واقعات روکنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے ، شہرقائد میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہونے کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔

چھیپا فاؤنڈیشن نے ہوائی فائرنگ سے جانی نقصانات کے اعدادو شمارجاری کردیے ، جس میں بتایا کہ سال 2024 میں ہوائی فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق ہوئے اور 345 افراد زخمی ہوئے۔

چھیپا فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ رواں سال 26 دنوں میں ہی 4 افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بن گئے، جنوری میں اب تک 2 بچوں،ایک بچی سمیت 4 افراد جان سے گئے۔

اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں اب تک مجموعی طورپر24 افراد ہوائی فائرنگ سے زخمی ہوچکے ہیں ، جن میں 17 مرد 4 خواتین 3 بچے زخمی ہوئے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں