کراچی:شہر قائد میں 3 روز کی بارش کے دوران کرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون کے چوتھے اسپیل میں تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
کراچی میں تین روز کی بارش کے دوران کرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات میں 5 بچوں سمیت 18 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں بارش کے بعد بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے، کئی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں کرنٹ لگنے کے واقعات گھروں کی اندرونی ناقص وائرنگ سے پیش آئے، کسی حادثے کا تعلق کے الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر سے نہیں ہے۔
یاد رہے کہ 3 اگست کو محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتہ کو کراچی اور حیدرآباد میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔