منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

کراچی : رمضان میں سبزی اور پھلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں رمضان کے دوران سبزی اورپھلوں کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں، اس مہنگائی سے عوام پریشانی کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آدھا ماہ رمضان گزرگیا لیکن مہنگائی کا جن قابو میں نہ آسکا، مہنگائی سے پریشان عوام سبزیوں اور پھلوں کی بڑھتی قیمتوں پردہائی دیتے نظر آرہے ہیں۔

شہر میں سبزی ہو یا پھل قیمتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، ہری مرچ 180 روپے، لیموں اور لہسن 600 روپے جبکہ ادرک 400 فی کلو بازار میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

رمضان سے قبل سو روپے درجن فروخت ہونے وال کیلا اب 350 روپے درجن فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ اسٹرابیری 300 سے زائد اور تربوز 200 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر کے دکانداروں نے سرکاری قیمتوں کو نظر انداز کردیا۔

دوسری جانب لاہور میں سرکاری ریٹ ہوا میں اُڑا دیے گئے، مرغی کا گوشت 595 کےبجائے 730 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔

فیصل آباد میں مرغی کا گوشت آٹھ سو روپے بکرا ڈھائی ہزار اور گائے کا گوشت تیرہ سو روہے کلو پر پہنچ گیا ہے۔

عوام نے حکومت سے اپیل کی کہ مہنگائی کو کنٹرول کرے، رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں