بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

کلفٹن زیادتی کیس : ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے جیکب آباداور قاردپور میں چھاپے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کلفٹن زیادتی کیس کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے جیکب آباداور قاردپور میں چھاپے مارے، ملزمان پر کلفٹن میں خاتون کومبینہ اغوا کرکے زیادتی کاالزام عائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مبینہ زیادتی کیس کی تحقیقات کادائرہ وسیع کردیا گیا ، ایس پی انویسٹی گیشن بشیربروہی کی سربراہی میں تحقیقات جاری ہے، پولیس نے ملزمان قادر کھوسواور عبداللہ کی تلاش کے لئے جیکب آباداور قاردپورمیں چھاپے مارے اور قادرخان کھوسو کے بنگلوں کا محاصرہ کیا۔

گذشتہ روز کلفٹن سے مبینہ طور پر اغوا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے واقعے میں پیپلزپارٹی کے رہنما کے بیٹے کے ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا، جن کی شناخت میر عبداللہ کھوسو، سردار قادر خان کھوسو کے ناموں سے ہوئی۔

- Advertisement -

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پہلے ڈیفنس، کلفٹن اور پھر گلستان جوہر میں چھاپے مارے البتہ گرفتاری میں ناکامی کا سامنا رہا ، پولیس حکام کے مطابق ملزمان کا مکمل ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : کلفٹن، لڑکی کا مبینہ اغوا اور زیادتی کیس، واقعے میں پی پی رہنما کا بیٹا ملوث

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل فون بند ہونے کی وجہ سے پولیس کو مشکلات درپیش ہیں۔

یاد رہے پولیس حکام نے انکشاف کیا تھا کہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، تحقیقات میں یہ بات معلوم ہوئی کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی لڑکی اور لڑکا دونوں رابطے میں تھے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی لڑکی سے زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ مبینہ اغوا کاروں کے ساتھ لڑکی نے مزاحمت نہیں کی اور وہ اُن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نظر آئی تھی۔

واضح رہے کہ کہ چند روز قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ کراچی کے علاقے کلفٹن سے 22 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں