تازہ ترین

کلفٹن، لڑکی کا مبینہ اغوا اور زیادتی کیس، واقعے میں پی پی رہنما کا بیٹا ملوث

کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن سے مبینہ طور پر اغوا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی  لڑکی کے واقعے میں پیپلزپارٹی کے رہنما کا بیٹا ملوث نکلا۔

نمائندہ اے آروائی نیوز کے مطابق کلفٹن میں لڑکی کے مبینہ اغوا اورزیادتی کے واقعےمیں پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما کا بیٹا بھی ملوث نکلا۔ پولیس نے ملزمان کا سراغ لگا لیا جن کی شناخت میر عبداللہ کھوسو، سردار قادر خان کھوسو کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پہلے ڈیفنس، کلفٹن اور پھر گلستان جوہر میں چھاپے مارے البتہ گرفتاری میں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ ساؤتھ زون کی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سندھ کے ضلع سکھر اور جیکب آباد میں چھاپے مارے وہاں بھی ملزمان نہ مل سکے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کا مکمل ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل فون بند ہونے کی وجہ سے پولیس کو مشکلات درپیش ہیں۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں 22 سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد مبینہ زیادتی

یاد رہے کہ ایک روز قبل پولیس حکام نے انکشاف کیا تھا کہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، تحقیقات میں یہ بات معلوم ہوئی کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی لڑکی اور لڑکا دونوں رابطے میں تھے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی لڑکی سے زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ مبینہ اغوا کاروں کے ساتھ لڑکی نے مزاحمت نہیں کی اور وہ اُن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نظر آئی تھی۔

واضح رہے کہ کہ چند روز قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ کراچی کے علاقے کلفٹن سے 22 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسے بھی پڑھیں: کراچی میں لڑکی کے اغوا اور اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیشرفت

پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی نے 15 پر کال کی اور بتایا کہ اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، لڑکی نے بتایا کہ لڑکے شاپنگ مال پر چھوڑنے کے بعد اپنا نمبر بھی دے گئے۔ کلفٹن پولیس کے حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -