تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

کراچی میں لڑکی کے اغوا اور اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیشرفت

کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن سے مبینہ طور پر اغوا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں لڑکی کے مبینہ طور پر اغوا اور اجتماعی زیادتی کیس کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا، پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی لڑکی اور ملزم کے درمیان فون پر رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق نہیں کی گئی۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ مبینہ اغوا کاروں کے ساتھ لڑکی نے مزاحمت نہیں کی اور ملزمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نظر آئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ملزمان اور لڑکی کے درمیان واقفیت تھی جبکہ مرکزی ملزم جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے مرحوم پارلیمینٹیرین کا بیٹا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں 22 سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد مبینہ زیادتی

واضح رہے کہ کہ چند روز قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ کراچی کے علاقے کلفٹن سے 22 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی نے 15 پر کال کی اور بتایا کہ اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، لڑکی نے بتایا کہ لڑکے شاپنگ مال پر چھوڑنے کے بعد اپنا نمبر بھی دے گئے۔

کلفٹن پولیس کے حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -