جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

کراچی: گارڈن سے گم شدہ بچوں کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے گارڈن ویسٹ میں 2 کم سن بچوں کے مبینہ اغوا کی واردات ہوئی ہے، پولیس بچوں کو تندہی سے تلاش کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گارڈن ویسٹ سے دو کمسن بچوں کے مبینہ اغوا کے واقعے کے سلسلے میں سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے اغوا کاروں کا روٹ میپ بنا لیا ہے۔

عالیان اور علی دونوں ایک ہی محلے کے رہائشی اور پڑوسی ہیں، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کار مرد اور خاتون نے دونوں بچوں کو اٹھایا، اور بچوں کو گھر سے کشتی مسجد چوک کی جانب لے گئے۔

- Advertisement -

روٹ میپ کے مطابق ایک راستہ میوہ شاہ دوسرا گارڈن کی جانب جاتا ہے، ملزمان مرزا آدم خان روڈ کے کونے پر بچوں کو لے گئے، مرزا آدم خان سے اندر موٹر سائیکل بادشاہی روڈ کی جانب گئی۔

اغوا کار فقیر محمد درہ گوٹھ کی جانب موٹر سائیکل لے گئے، اور دونوں بچوں کو چیل چوک سے اندرونی گلیوں کی طرف لے جایا گیا۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچوں کو بازیابی کے لیے 2 دن تک ندی نالوں میں بھی ڈھونڈا گیا تھا، پولیس بچوں کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں