اشتہار

کراچی : لانڈھی میں فیکٹری آگ کی نذر ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لانڈھی کی بدقسمت فیکٹری آگ کی نذر ہوگئی، کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے، بڑھکتے شعلوں نے فیکٹری کے حصے منہدم کردیئے، عمارت گرنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطاقب لانڈھی کے صنعتی علاقے میں گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی، بھڑکتے ہوئے شعلوں نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فیکٹری میں موجود کروڑوں مالیت کا کپڑا اور مشینری راکھ ہوگئی، بے بسی کے عالم میں مالکان اپنی جمع پونجی اور مزدور اپنا روزگار راکھ ہوتا دیکھتے رہے، کئی گھنٹے تک جلنے کے باعث عمارت بوسیدہ ہوگئی ہے۔

تیسرے درجے کی آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ بھی کئی گھنٹے بعد پہنچی، آگ بجھانے والوں کے پاس مطلوبہ سہولیات کا بھی فقدان نظر آیا، آگ کو بجھانے والے فائرٹینڈر بےحال ہو گئے، دس گھنٹے کی کوششوں کے بعد فائر فائٹرز مخدوش عمارت میں داخل ہوسکے، آگ پر انیس گھنٹوں بعد قابو پانے کا دعوی کیا گیا تاہم کولنگ کے دوران آگ دوبارہ بھڑک اٹھی۔

- Advertisement -

آگ کی شدت سے بد قسمت فیکٹری کے حصے منہدم ہوئے دیواریں گرگئیں، فیکٹری کے جی ایم نے سارا الزام فائر بریگیڈ پر ڈالتے ہوئے انکشاف کیا کہ عملے کویہ تک معلوم نہیں کہ ان کی گاڑیوں میں پانی ہے بھی یا نہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اطلاع کے باجود فائر بریگیڈ کا عملہ دیر سے پہنچا تھا۔

فیکٹری کے جنرل مینیجر نے دعویٰ کیا ہے کہ پچاس فیصد فیکٹری جل گئی ہے، تین منزلہ عمارت آگ کی لپیٹ میں آئی تو پانچ سو ملازم روزگار ہوگئے جبکیہ چندفائرفائٹرز، ایک اسنارکل اور باؤزر آگ ٹھنڈی کرنے کی کوشش میں میں لگے ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں